بھارت کی ریاست کرناٹک میں اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والے جج کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر بھارتی اداکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی ہند کی فلموں کے اداکار چیتن کمار کو بنگلورو پولیس نے لوگوں کو اشتعال دلانے اور  انہیں تشدد پر ابھارنے کے الزام میں چیتن کمار نےگذشتہ دنوں ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں حجاب پابندی کیس کی سماعت کرنے والے بینچ  میں جسٹس کرشنا ڈکشٹ  کی شمولیت پر سوال اٹھایا تھا۔اداکار کا اپنی ایک  پرانی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘میں نے 2 سال قبل کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے یہ ٹوئٹ کی تھی، اس فیصلے میں جسٹس کرشنا نے ریپ کیس کے حوالے سے انتہای متنازع بیان دیا تھا اور اب وہی جسٹس کرشنا فیصلہ کرنے جارہے ہیں کہ اسکولوں میں حجاب پر پابندی ہونی چاہیے یا نہیں’۔گرفتار کیا ہے۔بھارت میں حجاب پر پابندی کا معاملہ سنجیدہ نوعیت اختیار کرتا جا رہا ہے،گزشتہ دنوں   اتر پردیش میں پولیس کی جانب سے حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہرے کرنے والی خواتین پر ڈنڈے برسانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔