راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سارے مفاد پرست اکٹھے ہو رہے ہیں لیکن عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد عمران خان ان کے لیے مزید چیلنجنگ ہو جائیں گے، مفاد پرست ٹولے کو ڈر ہے کہ کچھ نہ ہوا تو ان کی کھال اتر جائے گی، ان کی سیاسی قبر کھد جائے گی انہیں اندازہ ہی نہیں ہے۔