یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دوسری رات بھی جنگ جاری رہی، فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔
برطانوی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ یوکرین نے روسی طیارے کو تباہ کر دیا ہے، تباہ کیے گئے روسی طیارے میں 150 پیرا ٹروپرز موجود تھے۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کہتے ہیں کہ روسی فوج آج دارالحکومت پر قابض ہونے کے لیے فیصلہ کن حملہ کرنے والی ہے۔انہوں نے یورپی رہنماؤں پر واضح کیا کہ ممکن ہے کہ وہ انہیں آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں۔