شاداب ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جن کے چہرے کے تاثرات ان کی خوشی اور غمی کا پتہ دیتے ہیں، پھر چاہے وہ پاکستان کی ورلڈکپ 2021 میں آسٹریلیا سے سیمی فائنل میں شکست ہو یا یونائیٹڈ کی ایلیمنیٹر میں ہار، شاداب کے تاثرات مداحوں کو بھی جذباتی کردیتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹورنامنٹ سے نکلنے پر شاداب کے چاہنے والے خاصے افسردہ تھے تاہم انہیں بہترین بولر کا ایوارڈ ملنے پر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔