کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دیپیکا جو ان دنوں امیتابھ بچن کے ہمراہ فلم ’کے‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، ان کی طبیعت بگڑگئی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جانا پڑا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دیپیکا کو سانس لینے میں دشواری تھی اسی لیے انہیں ہنگامی بنیادوں پر اسپتال لے جایا گیا۔