جون میں پیٹرول کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای میں الیکٹرک گاڑیوں کی طلب میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

نیو آٹو نامی کمپنی کے سی ای او بلال نصر نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیوں سے بہت زیادہ بچت ہوتی ہے۔