مئی میں روس چین کو خام تیل فروخت کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔
روس کی جانب سے یوکرین جنگ کے بعد عائد ہونے والی پابندیوں کے باعث چین کو رعایتی قیمت پر خام تیل فروخت کیا جارہا ہے۔
روس کی جانب سے مئی 2022 میں چین کو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 55 فیصد زیادہ خام تیل فراہم کیا گیا، جس کے بعد وہ سعودی عرب کی جگہ چین کو تیل فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا۔