جامعہ پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر ادریس خان نے وزیر اعلیٰ محمود خان کے پرنسپل سیکرٹری کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے رواں بجٹ میں 6 جامعات کے لیے 2 ارب روپے کا اعلان کیا تھا جس میں جامعہ پشاور کے لیے مختص ساڑھے 4 کروڑ روپے تاحال نہیں ملے جس کے باعث یکم جولائی کو ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی نہیں کرسکتے۔