پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس  ڈومین کی سطح پربلاک ہوسکیں گی، اس طرح پی ٹی اے غیر اخلاقی ویب سائٹس کو  خود بلاک کرسکےگا، اس سے قبل ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کوبھجوائی جاتی تھی۔

ترجمان پی ٹی اےکا کہنا ہےکہ نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں، نیا نظام غیراخلاقی مواد کو بلاک کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پرکوئی فرق نہیں پڑےگا، اس سے انٹرنیٹ کی رفتار پربھی فرق نہیں پڑے گا۔