اینڈرائیڈ صارفین اب گوگل پاس ورڈ منیجر کے شارٹ کٹ ٹول کو اپنی ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر ایڈ کرسکتے ہیں۔
ویسے تو گوگل پاس ورڈ منیجر ٹول اینڈرائیڈ صارفین کے لیے کافی عرصے سے دستیاب ہے جبکہ کروم براؤزر اور گوگل ویب اکاؤنٹ پر بھی اسے استعمال کیا جاسکتا مگر اب اس ٹول کا استعمال آسان کردیا گیا ہے بس آپ کو ہوم اسکرین پر موجود شارٹ کٹ اوپن کرکے اپنی ڈیوائس کے بائیو میٹرک یا اسکرین لاک سیکیورٹی پروٹیکشن کو استعمال کرنا ہوگا، اس کے بعد کسی بھی آن لائن لاگ ان کے لیے پاس ورڈ کا اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ہے۔جیسا نام سے ہی معلوم ہوجاتا ہے کہ پاس ورڈ منیجر سروس آپ کے تمام آن لائن اکاؤنٹس کی لاگ ان تفصیلات کو ایک محفوظ مقام پر اکٹھا کردیتی ہے۔