یہ منصوبہ حکومتِ سندھ اور نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NRTC) کا مشترکہ منصوبہ ہے۔
2016 میں سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہدایت کی تھی جو متعدد وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہوا۔
جنوری 2022 میں ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد کو ڈی جی سندھ سیف سٹیز اتھارٹی کا اضافی چارج سونپا گیا، اس کے بعد سے اس منصوبے کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی۔