غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی اطلاعات ہیں کہ مرنے والے نوجوانوں کی عمریں 13 سے 17 برس کے درمیان ہیں جس میں 9 لڑکیاں اور 12 لڑکے شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ مرنے والوں میں سے کچھ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ ہفتے کی رات اپنے ہائی اسکول کے امتحانات کے اختتام کا جشن منا رہے تھے۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ہوسکتا ہے ان کی موت نائٹ کلب میں ہونے والی بھگدڑ کی وجہ سے ہوئی ہو لیکن فی الحال موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے البتہ لاشوں پر کسی قسم کے زخم کا نشان نہیں دیکھا گیا۔