محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی حبس اور گرمی کی لپیٹ میں ہے، بحیرہ عرب میں بھارتی گجرات کے قریب ہوا کا کم دباؤ موجود ہے جس کے باعث دن کے اوقات میں کراچی میں سمندری ہوائیں نہیں چل رہیں۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں 30 جون سے پاکستان میں داخل ہوں گے اور جمعرات سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔