لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں احمد شہزاد نے کہا کہ میرے بارے میں ماضی کی ٹیم مینجمنٹ نے جو رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کرائی اور جس کی بنیاد پر مجھے ٹیم سے دور رکھ کر نقصان پہنچایا گیا ہے اس کو عوام کے سامنے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو بتایاجائے کہ احمد شہزاد نے یہ غلطیاں کی ہیں اور پھر میری وضاحت بھی لی جائے اور ارباب اختیاراس کے بعد کوئی فیصلہ کریں۔