ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی نے چاروں ٹاؤن اور ڈسٹرکٹ کونسل میں تاریخی فتح حاصل کی، لاڑکانہ میں میئر اور ڈسٹرکٹ کونسل کا چیئرمین پیپلزپارٹی کا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں پیپلز پارٹی نے بڑی اکثریت سے فتح حاصل کی ہے، سندھ کی عوام نے پی ٹی آئی، جی ڈی اے اور دیگر جماعتوں کا صفایا کردیا۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں چار ڈویژنز کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات بھاری اکثریت سے جیت لیے ہیں۔