میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آرہے تھےکہ اس دوران موٹر وے پر مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان کا 1500 روپےکا چالان کردیا۔

اس موقع پر شاہد آفریدی  نے موٹر وے پولیس کو شاباش دی اورکہا کہ قانون سب  کے لیے برابر ہے۔بعد ازاں پولیس اہلکاروں نے شاہد آفریدی کے ساتھ تصاویر  بھی لیں۔