دبئی میں مقیم پاکستان نژاد نارویجیئن شہری عمر فاروق ظہور کے خلاف مہم کا بھانڈا عدالتی دستاویزات نے پھوڑا ، تین ممالک کی عدالتوں نے عمر فاروق ظہور پر لگائےگئے الزامات ثابت نہ ہونے پر کیسز خارج کردیے۔
عمران خان کی کابینہ کے طاقت ور رکن شہزاد اکبر نے انتقامی مہم کیلئے ایف آئی اے کو استعمال کیا، حالیہ کورٹ آرڈر کے مطابق ایف آئی اے نے عمر فاروق کے خلاف کارروائی کیلئے قانون کی بھی پرواہ نہ کی، شہزاد اکبر اور ایف آئی اے لاہور کے سربراہ ڈاکٹر رضوان نے عمر فاروق کے خلاف کیس پر پوری قوت لگائی۔