وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ہم مشکلات میں گھرے ہیں، ملک کی تقدیر بدلنے کے لیے چند فیصلے ایسے کرنے ہوں گےجنہیں کوئی حکومت تبدیل نہ کرسکے، اگر ایسا نہ کیا تو دائرے میں گھومتے رہیں گے۔
اسلام آباد میں ٹرن آراؤنڈ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نےصبح میسج بھیجا کہ آئی ایم ایف
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ افغانستان سےکوئلہ جلد آناشروع ہوجائےگا، ریکوڈک میں اربوں ڈالرکاخزانہ دفن ہے لیکن ہم نے ایک دھیلا نہیں کمایا، پاکستان قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارامقصد زراعت کی ترقی اور برآمدات بڑھاناہے، بہت بڑے چیلنجز ہیں،ہم سب مل کر ملک کوبحران سےنکالیں گے۔
سے 1 نہیں 2 ارب ڈالر مل جائیں گے، مفتاح اسماعیل کو جواب میں کہا کہ ہماری منزل خود مختاری ہے۔