گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوگیا، این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 22 ہزار 500 کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے تک بڑھ گیا ہے، اس کے علاوہ شاہ فیصل کالونی، ملیر، سرجانی ٹاؤن، جہانگیر روڈ، گلستان جوہر، گارڈن، سلطان آباد، کالا پل سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور شہر کے اکثر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 4 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔میگاواٹ کے لگ بھگ اور طلب 28 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے، اس طرح بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 500 میگاواٹ ہوگیا ۔