بجلی کی بندش پرگزشتہ روز سے ماڑی پور روڈ پر خواتین اور بچوں سمیت علاقہ مکین سراپا احتجاج ہیں،ماڑی پور روڈ 20 گھنٹوں سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔
پتھراؤ کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔
مظاہرین کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جب کہ پولیس نے 4 افراد کو گرفتارکرلیا۔
انتظامیہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور بجلی کی فراہمی تک احتجاج ختم کرنےسے انکار کردیا۔