ذرائع کے مطابق  ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، فاروق ستار ضمنی انتخاب آزاد امیدوار کی حیثیت سے لڑنے کے خواہش مند ہیں جب کہ ایم کیو ایم فاروق ستار کو پتنگ پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے پر زور دے رہی ہےذرائع کا کہنا ہےکہ فاروق ستار نے ایم کیو ایم سے انہیں آزاد امیدوار کے طور پر سپورٹ کا مطالبہ کیا ہے اور اب وہ ایم کیو ایم کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔۔