دعازہراکی عمرکےتعین کے لیے سروسز اسپتال کراچی میں میڈیکل بورڈکا اجلاس ہوا جہاں دعا کے والد مہدی کاظمی وکیل کے ہمراہ پہنچے۔
دوسری جانب ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ پولیس نے دعا زہرا کو پیش کرنےکے لیے مہلت مانگ لی ہے۔
یاد رہےکہ کچھ روز قبل کراچی کی مقامی عدالت نے سیکرٹری صحت کو میڈیکل بورڈ بناکر دعا زہرا کی عمر کے تعین اور کیس کی مزید تفتیش کا حکم دیا تھا۔
مہدی کاظمی وکیل جبران ناصرکے ہمراہ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش ہوئے اور دعا زہرا کی نادر ا دستاویزات اور دیگر ثبوت پیش کردیے۔