لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے یکم جولائی سے پنجاب کے تمام اضلاع میں کینسر اور دوسرے امراض کی دوائیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کا دعویٰ کرنے والوں نے پرانے پاکستان کو بھی برباد کیا، آئینی بحران انہیں عوام کی خدمت سے نہیں روک سکا اور نہ آئندہ روک سکے گا۔