سدھو موسے والا کی تصویر پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں ملتان کے حلقے پی پی 217 سے پی  ٹی آئی کے امیدوار اور شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کے پوسٹر پر شائع ہوگئی۔

اس تصویر نے سدھو کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا اور یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہےوائرل پوسٹر  پی ٹی آئی کے ملتان کے حلقے پی پی 217 سے امیدوار زین قریشی کی الیکشن مہم کا ہے جس میں زین قریشی کے ساتھ پوسٹر پر سدھو موسے والا کے سپر ہٹ گانے ’295‘ کا حوالہ دیتے ہوئے گلوکار کی تصویر بھی شائع کی گئی ہے۔۔