نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت کےالیکٹرک کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک نےایف سی اےکی مد میں 11روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی،  ڈیٹاکی جانچ کے مطابق ایف سی اےکی مد میں اضافہ 9 روپے 42 پیسے فی یونٹ بنتا ہے۔