اورنگی ٹاؤن ،شارع فیصل، گلشن اقبال، ناظم آباد، ملیر، سعدی ٹاؤن، نیول کالونی، صدر، گارڈن، آئی آئی چندریگر روڈ اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہورہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحیرہ عرب سےمون سون کاسلسلہ بدستور سندھ میں داخل ہو رہا ہے، مون سون ہواؤ ں کے زیراثرکراچی، دادو اور جامشورومیں7 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے اورگرمی کی شدت اور حبس میں کمی آئی ہے