ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن نے اربوں روپے کے کرپشن کیسز میں فرح گوگی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) سے فرح گوگی کی تعمیراتی کمپنی کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔