ملک میں مون سون کا آغاز ہوچکا ہے اور کراچی سمیت پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے کئی شہروں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

آج ہم آپ کو کچھ ایسی تدابیر بتائیں گے جسے اپناتے ہوئے حادثات سے بچا جاسکتا ہے۔

جلد بازی سے پرہیز کریں:

موٹرسائیکل سوار افراد کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد از جلد منزلِ مقصود تک پہنچیں تاہم ایسے میں حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

بریک آہستہ لگائیں:

بارش میں تقریباً 85 فیصد موٹرسائیکل سوار حادثے کا شکار پھسلنے کی وجہ سے ہوتے ہیں کیونکہ جلد بازی میں بریک لگاتے ہیں جس کے باعث کنٹرول کھودیتے ہیں اور یوں موٹرسائیکل گِر جاتی ہے لہٰذا ہمیشہ بریک آہستہ لگائیں۔

آپ بارش میں جہاں بھی جا رہے ہوں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جلدی نہ کری