ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔
لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج کو (ن) لیگ کے سخت فیصلوں کی وجہ قرار دیدیا۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی۔