محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ڈپریشن آج صبح کمزورپڑگیا جو کمزور ہوکر واضح ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوگیا، واضح ہوا کا کم دباؤ کراچی کے جنوب مغرب میں شمال بحیرہ عرب میں موجود ہے جب کہ ڈپریشن کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 40 سے 50کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔