لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عدالت کا حکم تھا کہ الیکشن کروائے جائیں، اس میں لازم سی بات ہے کہ ایک جماعت کو فتح ہوگی تو دوسری کو شکست،  جو جیت جائے گی وہ حکومت بنائے گی اور جو ہارے گی وہ اپوزیشن میں بیٹھے گی اس میں احتجاج کی کیا بات ہے۔