وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم شہباز شریف اور آذر بائیجان کے صدر الہام علیوو کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان سمرقند میں ملاقات ہوئی۔بعد ازاں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ آرمینیا کی اشتعال انگیزی میں آذربائیجان کے 70 فوجیوں کی ہلاکت کا سن کر بہت افسوس ہوا۔