بجلی کے بلوں میں کے ایم سی ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف درخواست پر سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ یہ وہی ٹیکس ہے جو کے الیکٹرک کے بلوں میں لیا جا رہا ہے؟ شہر میں صفائی تو ہو نہیں رہی ہے، ٹیکس کے الیکٹرک کے بلوں میں کیوں وصول کر رہے ہیں؟
جسٹس اظہر رضوی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے خلاف لوگ غصے میں ہیں اور ان کی گاڑیوں پر کچرا پھینکا جا رہا ہے، کے ایم سی کے پاس طریقہ کار موجود ہے، کے ایم سی کا اپنا ریکوری سیل ہو جو وصولی کرے۔