ناصر ادیب حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں  بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان احمد بٹ نے مصنف سے ان کی مشہور  فلم مولا جٹ کے ڈائیلاگز  اور معاوضے سے متعلق سوال کیا؟

جس کے جواب میں ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ 45 سال قبل میں نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے فلم کے ڈائیلاگز لکھے تھے۔پروڈیوسر  سرور بھٹی  کی سپرہٹ فلم ”’مولاجٹ ‘ ”کے فلم  لکھنے کے معاوضے سے متعلق ناصر ادیب نے بتایا کہ انھوں نے اس  فلم کے لیے پونے 7 ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔