نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں منعقدہ انٹرنیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ میں کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والے شیر خان نے نیپال کے نامور ریسلر اسکارپین کو شکست دے کر ٹائٹل بیلٹ کا کامیابی سے دفاع کیا۔ایسٹرن ریولیشن ریسلنگ (REW) چیمپئن شپ میں شیر خان نے ہیوی ویٹ کیٹیگری میں مقابلہ کرتے ہوئے دلچسب مقابلے کے بعد مضبوط حریف اسکارپین کو شکست دی، وہ اپنی ٹائٹل بیلٹ کے لیے مقابلہ کررہے تھے۔