پاکستان کی شکست کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے مایوس چہروں کے ساتھ باہر نکلنے والے تماشائیوں میں ایک ننھا سا معصوم فین بھی شامل تھا جس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم سے خوش نہیں ہوں۔
سبز اور سفید رنگ کی ٹی شرٹ پہنے چہرے پر پاکستانی پرچم بنائے معصوم کرکٹ فین کا کہنا تھا آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم بہت گندا کھیلی، پاکستانی ٹیم کو اچھا کھیلنا چاہیے۔
ننھے کرکٹ فین کا کہنا تھا کہ آج مجھے بہت دکھ ہوا، میں بابر اعظم سے ناراض ہوں۔