عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا، عدالت اطمینان کے لیے مزید کچھ کہے تو اس پر مزید عمل کرنے کے لیے تیار ہوں۔
بیان حلفی میں عمران خان نے کہا کہ دوران سماعت احساس ہوا 20 اگست کو تقریر میں شاید ریڈ لائن کراس کی، اگر جج کو یہ تاثر ملا کہ ریڈ لائن کراس ہوئی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔یاد رہے کہ خاتون جج کے خلاف ریمارکس سے متعلق توہین عدالت کیس میں عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو کر کہا تھا خاتون جج سے ذاتی حیثیت میں معافی مانگنے کے لیے تیار ہوں۔