ذرائع کے مطابق آج  اور کل آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جب کہ بدھ کو وہ تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکا کی نیشنل انٹیلی جنس ڈائریکٹر  ایوریل ہینز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔