عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا نام تو رکھ دیا ہے وہاں سہولیات کیا ہیں؟ اگر شروع میں شاہین آفریدی کا خیال رکھا جاتا، انہیں 45 دن نہ گھمایا جاتا تو شاہین اس وقت فٹ ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی صرف ہارڈ ہٹنگ کا نام نہیں، ہیری بروک کو دیکھیں 200 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلتا ہے، ٹیکنیکل انداز میں شاٹس کھیلنا ہوتی ہیں، ہمارے سب کھلاڑی ٹیپ بال والی کرکٹ کھیلتے ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ایک ہی لائن میں شاٹس مارتے ہیں، مقابلے کے لیے اپنی اسکلز کو بہتر بنانا ہوگا،جو ایشیا کپ اور پاکستان میں باؤنس کو نہیں کھیل پا رہے آسٹریلیا میں ان سے کیا توقع کریں گے؟