بھارتی میڈیا کے مطابق ہفتے کی شب فارم ہاؤس پہنچنے پر  دیپک ٹینو نے اپنے دوستوں کو فون کیا اورگاڑی لانے کا کہا، ٹینو کی گرل فرینڈ بھی آئی اور وہ اس کے ساتھ کمرے میں چلی گئی جب کہ پریت پال سنگھ دوسرے کمرے میں چلا گیا تھا، ٹینو نے دو دن پہلے اپنے فرار کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم اس کے بعد پولیس افسر گہری نیند سوگیا جس کے بعد ٹینو گرل فرینڈ کی آڑ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ پریت پال کو کھانے یا چائے میں نشہ آور دوا ملاکر سُلایا گیا تھا۔

دیپک ٹینو کے فرار ہونے کے بعد سی آئی اے افسر پریت پال کو برطرف کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے الزام   میں  اب تک 30 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق بشنوئی گروپ سے ہے جب کہ24 افراد کو قتل میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

آنجہانی گلوکار کو مئی میں اپنے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔