پاکستان کرکٹ بورڈ  (پی سی بی ) پوڈکاسٹ کی 41 ویں قسط جاری کی گئی ہے، پوڈ کاسٹ میں 17سال بعد ہونے والی سیریز کے حوالے سے کپتان بابر اعظم اور  انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر  کے بیانات شامل ہیں۔

پوڈ کاسٹ میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے حوالے سے  دیے گئے بیان میں قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بہت اچھی رہی،  انگلینڈ  ٹیم بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں بہت ٹف ٹائم دیتی ہے، میچز بہت ٹف ہوئے اور انہی مشکل میچز کی وجہ سے میگا ایونٹ کی بھرپور تیار ہوئی۔