یوٹیوب چینل کرکٹ پاکستان پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان حفیظ نے کہا کہ ہر کھلاڑی بہت سے کٹھن مرحلوں سے گزر کر سلیکٹ کیا جاتا ہے، ان تمام کھلاڑیوں نےا پنی جگہ بنائی ہے لیکن ہر بار ہر کھلاڑی بہترین کارکردگی نہیں دکھاسکتا۔انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مڈل آرڈر کی خراب کارکردگی پر بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ’ مسئلہ اس لیے آیا کہ ہمارے کھلاڑی اننگز بلڈنگ پر توجہ مرکوز نہیں کرتے خاص طور پر خوشدل اور آصف ایک ہی طریقے سے اٹیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں، خوشدل کا اسٹرائیک ریٹ 110 یا 111 ہے لیکن اسے انٹرنیشنل ہٹربیٹسمین گردانا جاتا ہے جو کہ میرے نزدیک  ٹھیک نہیں ہے لہٰذا ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم خوشدل کو جو رول دے رہے ہیں وہ اس کو نبھا پارہے ہیں یا نہیں؟اگر وہ نہیں کرپارہے تو ہمیں کسی دوسرے کھلاڑی کو آزمانا چاہیے‘۔