لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اچانک چیزیں ٹھیک نہیں ہو تیں، انہیں کرنا پڑتا ہے لیکن ہم نے اس طرف توجہ نہیں دی اور مسائل کو حل نہیں کیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور اس کی پلاننگ ایکسپوز ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھری ڈائمینشنل کی سب سے زیادہ اہمیت ہوتی ہے، شعیب ملک سے اچھا فیلڈر اس وقت بھی پاکستان ٹیم میں نہیں ہے، اس کا مطلب ہے کہ ان کی فٹنس بہت اچھی ہے،   5 نمبر پر زیادہ اسپنرز کا سامنا ہوتا ہے اور شعیب اسپنرز کو کھیلنا جانتے ہیں ،2 تین اوورز بھی کر سکتے ہیں ، وہ ایک ویلیو ایبل پلیئر ہیں۔