عمران خان کے پشاورآنے والے دن صوبائی وزرا کا اسلام آباد جانا معمول بن گیاہے اور چیئرمین پی ٹی آئی نے ایک بار پھر خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا۔

صوبائی وزیر کامران بنگش کے بعد صوبائی وزیرلائیو اسٹاک محب اللہ بھی ہیلی کاپٹرمیں اسلام آباد گئے اور واپسی پرسابق وزیراعظم عمران خان صوبائی وزیر کے ہمراہ گورنر ہاؤس پشاور پہنچے۔