ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے، اس حوالے سے نوازشریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے اور جانےکے لیے ہی ڈیل کی جاتی ہے اس لیے نوازشریف ڈیل کے منتظر ہیں اور شہبازشریف ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دفترکی سکیورٹی محفوظ نہیں توڈی چوک کیسے محفوظ ہوگا۔