8 اکتوبر کو ٹوئٹر پر ایک تصویر گردش کرنے لگی جس میں سوشل میڈیا صارفین نے رائے دی کہ سابق انٹیلی جنس چیف اور بہاولپور کور کے موجودہ کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں بریفنگ دے رہے ہیں۔تصویر میں نظر آنے والا شخص لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نہیں ہے وہ پشاور میں قائم بینک آف خیبر کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او محمد علی گل فراز ہیں۔