راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیر اعظم شہبازشریف کےحکم پر ون بلینکٹ موومنٹ شروع کی ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں گھر بننے شروع ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوخیاں بھگارنے والے امریکا اور روس کی بات کرتے ہیں، یہ لوگ مکر و فریب کرتے ہیں ، 5 ہزار کنال کا فارم ہاؤس بیچ دیں، کل راولپنڈی میں انتشار خان کا ایک فنکشن ہوا، اس بندے کو پاکستان سے کوئی غرض نہیں ہے کہتا ہے میں نہیں تو ملک پر بم گرا دیں۔