پی ٹی آئی کی جانب سے آصف زرداری کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع  کرایا گیا ہے جس میں سابق صدر کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائے گئے ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے قانون سے انحراف کے شواہد ہیں، انہوں نے گیلانی دور میں توشہ خانے سے تین گاڑیاں لیں، وہ بحیثیت صدر توشہ خانے سے گاڑیاں لینے کے اہل نہیں تھے۔