سینئر افسر وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ متعدد امریکی صدور اور امریکی حکومت نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی سکیورٹی اور کنٹرول کو ہمیشہ مؤثر اور معیاری قرار دیا۔ ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کی جانب سے تفصیلی ردعمل جاری کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ کے حکام مشاوت میں مصروف ہیں۔