عمران مانی بٹ کے مطابق ایک پارٹی کےکارکنوں نے بدتمیزی کی اور ائیرپورٹ پر اپنےبندے بھیجے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آنے والے مہمان ملک کی نمائندگی کرتے ہیں لہٰذا ملک کی نمائندگی کرنے والوں کے ساتھ ایسا سلوک برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز واشنگٹن ائیر پورٹ پر ایک شخص نے وزیر خزانہ سے بدتمیزی کی تھی، اسحاق ڈار کے ساتھ موجود شخص نے اسے سخت ترین جواب دیا۔